|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2023

کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ہمیں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے جدید طریقوں کو اختیار کرنا ہوگا. بلوچستان پورے خطے کا ایک حسین ٹکڑا ہے

یہ نایاب جانوروں اور پرندوں کا مسکن ہے اور یہاں کے خشک اور تازہ میوجات کی اپنی انفرادیت ہے. سیاحت کے فروغ کے حوالے بلوچستان کے کئی قابل دید اور تاریخی مقامات ہیں. ملک بھر کے سیاحوں کی توجہ ہنہ اوڑک سے لیکر ہربوئی اور زیارت جیسے خوبصورت مقامات کی جانب مبذول کرا سکتے ہیں۔

. ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ یہاں ترقی کے روشن امکانات ہیں اور مختلف قدرتی وسائل اور انسانی وسائل کو بروئے کار لا کر تعمیر و ترقی کو یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

. انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید مہارت کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ نوجوان جدید فنی اور تیکنیکی مہارتوں سے متعلق تمام حکومتی اور غیرحکومتی اداروں استفادہ کریں.