|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2023

اٹلی کے شہروینس میں سیاحوں کی بس پل سے نیچے جاگری، حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بس پل سے نیچے بجلی کی تاروں پر گری، جس کے بعد رکاٹوں سے ٹکرا کر 30 میٹر مفاصلے پر ریلوے ٹریک پر جا گری جس کے باعث بس میں آگ لگ گئی تھی۔  شہری بھی تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بس میں سوار جرمن اور یوکرینی غیر ملکی سیاحوں اور دو بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 5 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جائے واقعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کا سبب اچانک سے ڈرائیور کی طبیعت خراب ہو جانا ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب اٹلی کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔