|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2023

کوئٹہ: پشتونخوا میپ اور عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کو ایک مہینے کے اندر ملک بدر کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے پاکستان میں صرف افغان مہاجرین نہیں بلکہ بلوچ مہاجر ہندوستانی مہاجر ہزارہ مہاجر اور دیگر اقوام کے مہاجرین موجود ہے۔

افغان مہاجرین کے حوالے سے اقوام متحدہ کا ادارہ موجود ہے ان کے انتظام کے تحت رہنے والے افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیجا جاسکتا نگران وزیر اطلاعات کا اپنا قبرستان افغانستان میں ہے جب ان کا کوئی رشتہ دار فوت ہوتا ہے تو انہیں دفنانے کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہیں ان کا آدھا قبیلہ افغانستان اور آدھا پاکستان میں ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری محبت خان کاکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پشتو نخوا میپ کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زارتوال نے کہا ہے کہ نگران وزیرا عظم اور وزیر داخلہ کی جانب سے ایک مہینے کے اندر افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے اقوام متحدہ کا ادارہ موجود ہے جو پاکستان میں ان افغان مہاجرین کی انتظامات کو دیکھ رہے۔

ہیں بد قسمتی سے انگریزوں نے پشتونوں کو دو حصوں میں تقسیم کردیا نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا آدھا قبیلہ افغانستان اور آدھا پاکستان میں رہتاہے جب ان کے قبیلے میں کوئی فوتگی ہوتی ہے تو اس کی تدفین افغانستان میں کی جاتی ہے انہوں نے کہا انہوں نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملک کر حکومت کے اس فیصلے کے خلاف بھر پور احتجاجی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر پشتون علاقوں کو میدان جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے اور مست سانڈوں کو اپنی سرزمین پر یہ جنگ نہیں ہونے دیں گے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری محبت خان کاکا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کو نکالنے کیلئے سپیشل فورس کا قیام ایک مہینے میں ان کو پاکستان سے بے دخل کرنا اور ان کے جائدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے ۔

یہ سب دنیا سے فنڈز کے حصول کیلئے ڈرامہ رچا یا جارہا ہے حال ہی میں جاپان نے افغان مہاجرین کو موسم سرما سے بچانے کیلئے 27لاکھ ڈالر حکومت پاکستان کے حوالے کیے جب ان کو نکالا جارہاہے تو یہ پیسے کس خوشی میں وصول کیے جارہے ہیں پاکستان میں مہاجرین کا لفظ صرف افغانوں کیلئے کیو استعمال کیا جارہاہے ایران سے بلوچ مہاجر اور ہندوستان سے ہندوستانی مہاجر بڑی تعداد میں آباد ہوئے ہیں۔

ان کانام تو کوئی نہیں لے رہا حکومت کے اس فیصلے کے خلاف 12کتوبر سے 20اکتوبر تک احتجاج کریں گے۔