|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ذیراہتمام معروف ممتاز قوم وطن دوست ترقی پسند رہنما اور پارٹی کے بانی ساتھی میرشفیع محمد عرف ادا بابے لہڑی مرحوم کی نویں برسی کے سلسلے میں برما ہوٹل میں جلسہ منعقد ہوا۔

جلسے کی صدارت مرحوم رہنما کی تصویر سے کرائی گئی جبکہ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری سابق ایم پی اے شکیلہ نویددہوار،اعزازی مہمانان پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری اور جمیلہ بلوچ تھیں۔جلسے سے پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نویددہوار،

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین و ضلعی صدر غلام نبی مری،جمیلہ بلوچ،ملک محی الدین لہڑی،ڈاکٹرعلی احمد قمبرانی،حاجی محمد ابراہیم پرکانی،حاجی لعل محمدجتک،میرسراج لہڑی،شکوربلوچ اورماسٹر عبدالعلی نے خطاب کرتے ہوئے بلوچ قومی تحریک اور بلوچستان کے قومی حقوق کی خاطر میرشفیع محمد عرف ادا بابے لہڑی کی ناقابل فراموش سیاسی،قومی،جمہوری جدوجہد کے خاطر لازوال ناقابل شکست ۔

جدوجہداورقربانیوں کو خراج عقیدت وخراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی پوری زندگی اپنے عوام کی فلاح و بہبود،ترقی و خوشحالی،امن و آشتی بھائی چارگی ہرقسم کی نفرت اور تعصب سے پاک سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے انسانیت کی اقدار کو فروغ دینے،سماجی انصاف کے حصول،قومی نابرابری کے خلاف اور حکمرانوں کے بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کے ساتھ ناروا پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے گزاری اوراسکی پاداش میں طرح طرح کی اذیتیں اورتکالیف کا خندہ پیشانی،ثابت قدمی اورمستقل مزاجی کے ساتھ مقابلہ کیا۔

اورآخری دم تک اپنے اصولی موقف،مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع اورسلامتی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔انہوں نے علاقے کیلئے جو سیاسی اورسماجی خدمات سرانجام دیں وہ یہاں کی نوجوان نسل اور قوم وطن دوست ترقی پسند سیاسی کارکنوں کیلئے اہمیت کی حامل ہے مقررین نے کہا کہ بی این پی ان اکابرین،سیاسی کارکنوں اور شہدا کی نمائندہ قومی جماعت ہے ۔

جنہوں نے سرزمین کی خاطر مرمٹنے کو ترجیح دیکر استحصالی پالیسیوں کے سامنے سرتسلیم خم کرنے سے انکار کیا اور یہ ثابت کیا کہ ہماری جدوجہد کا محور،گروہی ذاتی،خاندانی مفادات کے حصول نہیں ہیں بلکہ ہم بلوچستان کے اجتماعی قومی حقوق کے دفاع کی جدوجہدکو مقدم اور مقدس سمجھتے ہیں۔

اوراسکی خاطر ہمارے اکابرین نے ہمیں یہ تلقین کی ہے کہ انہیں وطن امانت کے طور پردیاگیا ہے اسکی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے مقررین نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اوررہنما پارٹی کے بیانیہ اور سیاست اورقربانیوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے کیونکہ ہماری تاریخ اور جدوجہدقربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

اس جماعت کے 100کے قریب سرکردہ رہنماوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قومی جمہوری حقوق کی جدوجہد کی پاداش میں راستے میں ہٹانے کی کوشش کی گئی۔

اور پارٹی کے قائد سرداراختر جان مینگل سمیت پارٹی کے رہنماوں اورکارکنوں کو پرویز مشرف کے آمریت کے ادوارمیں ٹارچر سیلوں،اذیت خانوں اورربدنام زمانہ سولہ اور تھری ایم پی او کے تحت گرفتار،پکڑدھکڑ انسانی حقوق کی پامالیاں اور ظلم و ستم کا نشانہ بنایاگیا لیکن پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے تمام تر جبر کا مقابلہ کرتے ہوئے قومی تحریک کے ساتھ اپنی سچی ایمانداری اورمخلصی کا ثبوت دیا اور ان قوتوں کے سامنے سرخم تسلیم نہیں کیا ۔

جو تشدداستحصال خوف و ہراس کی صورت میں بلوچ قومی سوال اور بلوچستان کے وسائل کو بزور طاقت کمزور اورکریش کرنے کے درپے ہیں آج بھی سرداراختر جان مینگل کے خلاف وہ قوتیں برسرپیکار ہیں جنہوں نے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی جبری گمشدگیوں میں اضافہ کرایا۔

سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں اغواء برائے تاوان اورریاستی سرپرستی میں مسلح جتھے کے ہاتھوں بلوچستان کی بدسے بدترین امن وامان کی صورتحال کا سامنا ہے مذہبی منافرت موقع پرستی،کرپشن،بنیاد پرستی،دروغ گوئی آئے روزنظریات اورپارٹیاں تبدیل کرکے فرقہ وارانہ فسادات کے ذریعے بلوچستان کے حقیقی مسائل سے دنیااور لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے مصنوعی بحرانات پیدا کرکے اپنے تجارت اور بھتہ خوری،دہشت بربریت کو دوام دیکر بلوچستان کو مزید پسماندہ،جہالت اوراندھیروں کے ایسی سازشوں کی خلاف بی این پی گزشتہ کئی دہائیوں سے۔

برسرپیکار ہے اور آج بھی ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اپنے سرزمین اورقوم کے ساتھ مخلصی،ایمانداری فکرو فلسفہ اور افکار و خیالات کوپروان چڑھانے کیلئے خاموشی اختیار نہیں کریں گے۔

اس موقع پرپارٹی کے ضلعی فنانس سیکرٹری میرمحمد اکرم بنگلزئی،ضلعی انسانی حقوق سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ،سوشل میڈیا کمیٹی کے اراکین اسد شفیع شاہوانی،رضا جان شاہی زئی سمیت دیگر علاقے کے قبائلی عمائدین پارٹی کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔