|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2023

کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس،۔

بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کی حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار، ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت تشکیل دی گئی غیر منصفانہ حلقہ بندیوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق، دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ۔

اجلاس میں ایچ ڈی پی کے وائس چئیرمین دوم عزیزاللہ ہزارہ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات قادر نائل، رکن مرکزی کونسل داد چنگیزی، بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی اور مرکزی فائناس سیکرٹری اختر حسین لانگو جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبائی رہنما میر نصیب اللہ شاہوانی نے شرکت کی۔