|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2023

ملیر; ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی جانب سے سید ہاشمی ریفرنس لائبریری ملیر کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ نئی عمارت کا اعلان،

پیپلز پارٹی کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے، سید ہاشمی ریفرنس لائبریری سمیت ملیر کے تمام کتب خانوں کی بہتری کے لئے کام کرونگا۔ تفصیلات کے مطابق سید ھاشمی ریفرنس لائبریری ملیر انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں لائبریری کے زمیداران، ممبران و علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لائبریری انتظامیہ کی جانب سلمان عبداللہ مراد، پیپلز پارٹی ملیر کے انفارمیشن سکریٹری میر عباس ٹالپر و دیگر کو بلوچی شال کے تحائف پیش کئے گیے۔ اس موقع پر لائبریری انتظامیہ کمیٹی کے صدر اکبر ولی جنرل سیکرٹری عمران ایڈووکیٹ، بشیر بلوچ، مشتاق رسول و دیگر نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کے مسائل سے آگاہ کیا۔

جس پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے لائبریری کے لئے نئی عمارت کی تعمیر سمیت تمام جدید سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کرٹے ہوئے کہا سید ہاشمی ریفرنس لائبریری ملیر کی درسگاہ ہے، جہاں سے علم و ادب کے کرنیں پھوٹ کر ملیر کے نوجوانوں کے اذہان کو منور کرتی ہیں۔ ایسے اداروں کے تحفظ و بہتری ہم سب کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا میں اپنے اپ کو بہت خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ مجھے سیدہ ہاشمی لائبریری کی جانب سے استقبالیا دیا گیا۔ انہوں نے کہا سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کے لیے نئی عمارت تعمیر کر کے اس میں تمام جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ملیر کے نوجوان جدید علوم کا مطالعہ کر کے لائبریری سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے۔

اس لیے کراچی کے ڈپٹی میئر کی حیثیت سے سید ہاشمی ریفرنس لائبریری سمیت ملیر کے تمام کتب خانوں پر خاص توجہ دے کر ان کی بہتری کے لیے کام کرنے کی کوشش کروں گا۔