|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2023

کوئٹہ: خواتین کے حقوق کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات ناگزیرہیں، صوبائی سطح پروومن پروٹیکشن بل کی بحالی کیلئے اس کے ایس اوپیزمرتب کرکے فوری طورپرنافذالعمل کیاجائے، کام کرنے کی جگہ پرخواتین کوہراسگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ’’ہراسمنٹ سیل ‘‘کوفعال بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بات سابق رکن ایم پی اے شکیلہ نوید،ایڈووکیٹ صابرہ اسلام، صائمہ جاوید، ایڈووکیٹ قمرالنساء، ہمافولادی وددیگرمقررین نے سماجی تنظیم شرکت گاہ وومن ریسورس سینٹرکے زیراہتمام خواتین کودرپیش مسائل اورصوبائی چارٹرآف ڈیمانڈکے حوالے سے منعقدہ مباحثے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مباحثے میںخواتین کے حقوق پرکام کرنے والی سماجی کارکنان بی این پی عوامی خضدارخواتین ونگ کی رکن ماہین بلوچ، بی این پی کی ایگزیکٹیوکونسل کی رکن جمیلہ بلوچ، ڈاکٹرفائزہ، زینب یونس، رفعت پرویز، تانیہ، ڈاکٹرحسینہ، سابقہ کونسلران شگفتہ خان، بی بی زرینہ، ہاجرہ،معصومہ،بی بی سلیمہ، راشدہ مینگل، ایڈووکیٹ فریدہ، خالدہ، پروین میر، نرگس اقبال، ایڈووکیٹ زرغونہ بڑیچ، نورمیمن، زربی بی اورٹرانس جینڈرکمیونٹی کی ابھی شے بشارت ودیگرنے شرکت کی۔

شرکاء نے خواتین اورخواجہ سرائوں کو شناختی کارڈکے حصول میں درپیش مشکلات، شکایتیں درج کروانے کیلئے نادراکے دفاترمیںکمپلینٹ بکس کی تنصیب اور فری ٹال ہیلپ لائن نمبر، بچوں اورخواتین کیلئے فنی تعلیم کے مواقع، عام انتخابات میں جنرل سیٹوں پرخواتین امیدواروں کی شمولیت کویقینی بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں کوپابندبنانے،

خواتین کے ووٹ کااندراج اورووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آسانی کے مواقع، فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شرکت کویقینی بنانے، پارلیمنٹ میںخواتین کیلئے مختص سیٹوں میںاضافہ کرکے 33سے50فیصدکرنے،خواتین کی سیاسی تربیت ، مختلف شعبہ جات مین خواتین کے استعدادکار میںاضافے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے،

بلوچستان کے ہرڈویژن میں شیلٹرہومزبناکردارالامان کی سیکورٹی، دارالامان اورشیلٹرہومزمیںسیکورٹی کے مسائل کاحل، خواتین کو بہترطبی سولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات اورسہولیات کی فراہمی، بجلی اورپانی کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے معاملات کاجائزہ لیا گی  ااورتفصیل سے بات بھی کی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میںبنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے خواتین کی شرح خواندگی انتہائی کم ہے، مشکلات کاازالہ کرنے کیلئے عملی طورپراقدامات ا ٹھانے کی ضرورت ہے