|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2023

نوشکی: نوشکی لیویز فورس کچکی چیک پوسٹ نے چینی کی سمگلنگ ناکام بنا دی نوشکی اسسٹنٹ کمشنر نوشکی شہزاد علی زہری کی ہدایت پر نوشکی لیویز فورس کچکی چیک پوسٹ کے انچارج دفعدار عبدالمنان جمالدینی بمعہ لیویز فورس کارروائی کرتے ہوئے چینی کی ایک اور سمگلنگ ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے کارروائی میں2 گاڑیوں سے چینی برآمد کرلی گئی جنہیں افغانستان سمنگلنگ کیا جا رہا تھا کچکی چیک پوسٹ نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے چینی اپنے قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد کسٹم کے حوالے کر دیاگیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشکی شہزاد علی زہری نے کہا کہ چینی کے اسمگلنگ کے روک تھام کے لئے ہر ممکن کوشش جاری ہے ایسے گھنانے اقدام میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔