پشاور; 31اکتوبرکے بعد غیر قانونی مقیم افغانیوں کی ملک بدرکرنے کامعاملہ ۔وفاقی حکومت کے احکامات کے تحت غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی کاعمل رضاء کارانہ طورپر جاری ہے ۔۔
اب تک60کے قریب خاندان رضاء کارانہ طورپراپنے ملک واپس جاچکے ہیں۔وفاقی حکومت کے احکامات کے تحت طورخم بارڈر کے راستے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری ہے ۔گزشتہ چارروزمیں طورخم کے راستے تقریب60 کے قریب خاندان افغانستان رضاکارانہ طور پرچلے گئے،گزشتہ روزبھی طورخم کے راستے21 گاڑیوں پر مشتمل افغان مہاجرین اپنے ملک چلے گئے ۔
،حکام کے مطابق وفاقی اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق 31 اکتوبر تک غیر ملکیوں کو نکل جانے کی ڈیڈ لائن دی ہے،یڈ لائن کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل شروع ہو چکاہے۔
31اکتوبرکے بعد غیر قانونی مقیم غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلا ف سخت کاروائی کی جائے گی۔
کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کیخلا ف کریک ڈاون جاری ،
پولیس نے 22افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آباد غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف کر یک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے کریک ڈوان میں 22غیر قا نونی افغان باشندوں کو گرفتار کر لیاگیا یوں مجموعی طور تین د نو ں کے دوران شہر کے مختلف تھانوں میں اب تک 116 فغا ن مہاجرین کو گرفتار کیا گیا گیا ہے جن کیخلاف فار ن ا یکٹ کے تحت 45 مقدمات کا اندراج کیاہے۔ حکام کے مطا بق یکم نومبر تک بغیردستاویزات کے رہائش پذیر افغان با شندوں کیخلاف پالیسی کے مطابق کارروائی ہوگی۔
پولیس نے ا ب تک 24ہزارافغان مہاجرین کاڈیٹااکٹھا کیا ہے اور اب مزید افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جارہا ہے۔