|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2023

کوئٹہ: نیشنل پارٹی علمدار روڈ کوئٹہ میں صوبائی خواتین سیکریٹری کلثوم بلوچ کی سربراہی میں خواتین کی یونٹ سازی کا انعقاد ہوا‘سائرہ بتول یونٹ سیکریٹری اور فاطمہ چنگیزی ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب جبکہ مشاورتی کمیٹی کے لئے صابرہ،کنیز فاطمہ، سکینہ ، اور شیرین بی بی کونسلر منتخب قرار پائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے .

کلثوم نیاز بلوچ، ڈاکٹر رمضان ہزارہ،حمیدہ فدا، سعدیہ بادینی،صابرہ اسلام ایڈووکیٹ، صدیقہ بتول، سکینہ بتول اور شیریں بی بی نے نو منتخب یونٹ عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا

کہ نیشنل پارٹی میں تمام اقوام کی نمائندگی ہے نیشنل پارٹی میں ہزارہ قوم نے نیشنل پارٹی کو مکمل قومی جماعت کی جانب کردیا ہے۔نیشنل پارٹی نہ صرف بلوچستان کے قومی جمہوری و نچلے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے بلکہ خواتین اور نوجوانوں کے حقیقی آواز کی ترجمان ہے انہوں نے کہا خواتین نیشنل پارٹی میں جوق در جوق شامل ہورہی ہیں اور تنظیم سازی میں دلچسپی کے ساتھ شریک ہوکر یہ ثابت کررہی ہیں

کہ بلوچستان کی قومی جمہوری جدوجہد میں خواتین شامل ہوکر عملی کردار ادا کرکے سماجی تبدیلی میں شعوری فکری محرک بننے کا تاریخی کارنامہ سر انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔ نیشنل پارٹی محکوم قوموں مظلوم طبقات کے لئے جاری جدوجہد کی مثالی و تاریخی کردار کا عملی نمونہ ہے۔ نیشنل پارٹی کی مضبوطی قومی و طبقاتی جدوجہد کی کامیابی کا ضامن سمجھا جائیگا۔