|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2023

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہےکہ ورلڈکپ میں اب تک اس طرح بیٹنگ نہیں کی جیسےکرنی چاہیے۔

 پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پریس کانفرنس میں بابراعظم نے کہا کہ ماضی میں جو ہو گیا اس پر توجہ نہیں ہوتی، جو حال میں ہو اس پر توجہ ہے،کوشش ہو گی کہ کل کے میچ میں اچھی پرفارمنس دیں۔

پاکستان کی بولنگ لائن پر بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ نسیم شاہ نے ایشیاکپ میں متاثرکن بولنگ کی  ورلڈکپ میں ان کی کمی محسوس کریں گے، شاہین آفریدی پر یقین ہے وہ بڑے میچ کا بولر ہے، ایک دو میچز میں اوپر نیچے پرفارمنس ہوگئی اس کا مطلب یہ نہیں کہ سوالیہ نشان آگیا، پاکستان کو اگر ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے۔