|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2023

جعفرآباد:  بلوچستان کے سنیئرسیاستدان وپاکستان تحریک انصاف کے سابق پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ میری خواہش ہے۔

میں یہ الیکشن آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑوں ابھی تک میں نے پی ٹی آئی کوچھوڑنے کا اعلان نہیں کیاہے ۔

لیکن میرا پی ٹی آئی سے تعلق بھی نہ سمجھاجائے سردار یارمحمدرندنے کہاہے کہ اسرائیل نے فلسطین پرہمیشہ اپنے مرضی کے مطابق ظلم کیاہے اور وہ آج تک قتل عام کرتاآرہاہے بدقسمتی سے مسلمان ممالک متحدنہیں ہورہے ہیں مسلمان ممالک کوچاہیئے کہ وہ متحدہوکر لڑیں۔

نہ سہی لیکن کم ازکم احتجاج توکریں تاکہ اسرائیل مزید جرت نہ کرسکے سرداریارمحمدرندنے کہاہے کہ پاکستان میں نگران حکومت اپنی آئینی مدت پر الیکشن کرائے کیونکہ ملکی مسائل کاحل صاف اورشفاف الیکشن ہیں بلوچستان میں ٹرانسفرپوسٹنگ سے لگ رہاہے کہ اپنے مرضی کے آفیسران سے من پسندکام لینے کی تیاری ہورہی ہے بلوچستان میں غیرجانبدارانہ الیکشن کی ضرورت ہے افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں اْن کوعزت اور وقارکے ساتھ خداحافظ کہاجائے۔

اْنہوں نے کہاکہ حالیہ حلقہ بندیوں کودیکھ رہے ہیں عوام کی مفادمیں بہترفیصلے کیئے جائیں سردار یارمحمدرندنے کہا کہ بلوچستان کے محرومیوں کازمہ داربلوچستان کی عوام ہے کیونکہ وہ اچھے اور بْرے کی تمیزنہیں رکھتے ہیں وقت قریب ہے عوام کوچاھیئے کہ اچھے اوربْرے کی تمیزرکھیں اپنے مستقبل کے لیئے بہترفیصلہ کریں۔

امیدواروں کی کارکردگی کومدنظررکھتے ہوئے حق رائے دہی کااستعمال کریں آپ کاووٹ آپ کی مستقبل ہے صوبے کی بہتری کے لیئے فیصلہ عوام کوکرناچاہیئے تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں۔