|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے۔

کہ پارٹی کی مرکزی کال پر وڈھ کی مخدوش امن و امان کی صورتحال ، قومی رہنماء سردار اختر جان مینگل کے خلاف جاری سازشوں پر بی این پی کوئٹہ کے زیر اہتمام بروز اتوار15اکتوبر2023سہ پہر 3بجے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے خواتین اور بچوں کا احتجاجی مظاہرہ ہوگا انہوں نے بلوچ قوم ، بلوچستانی عوام کے غیور مائوں ، بہنوں ، بیٹوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے نکل کر قومی رہنماء کے ساتھ سچے معنوں میں یکجہتی کا عملی ثبوت دیں،

بی این پی اور سردار اختر جان مینگل بلوچ نیشنلزم قوم وطن دوستی سیاسی قومی جمہوری جدوجہد کے رول ماڈل سیاسی جماعت کے قائد ہیں جو حقیقی معنوں میں بلوچستانی عوام کے حقوق اور ساحل وسائل ، واک و اختیار ، حق حکمرانی کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ، لاپتہ افراد کی بازیابی ، سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ ، فرقہ واریت ، بنیاد پرستی ، سماجی انصاف کے حصول ، قومی نابرابری کے خلاف نبردآزما اور غیر جمہوری قوتوں کے خلاف برسرپیکار ہے وقت و حالات کا تقاضا ہے۔

کہ بلوچستانی عوام اس مشکل و کھٹن حالات میں اتحاد ، یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کو بحرانی سیاسی صورتحال سے نکالنے میں اپنا سیاسی ، شعوری کردار اداکریں –