|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2023

قلات؛ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر پرنس موسی جان بلوچ نے کہا ہے کہ اگر سردار اختر جان مینگل کو کارنر کرنے کی کوشش کی گئی.

تو ا س کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے سردار اختر جان مینگل بلوچ قوم کی دلوں کی دھڑکن ہیں سردار اختر جان مینگل کو کارنر کرنے سے بلوچستان میں ایسے حالات پیدا ہونگے جیسے اسرائیل اور فلسطین کے موجود حالات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل نہ صرف بلوچستان نیشنل پارٹی بلکہ پوری بلوچ قوم کا عظیم لیڈر ہے جو بلا خوف خطر بلوچوں کی حقوق اور بلوچستان کی ساحل وسائل پر بلوچ عوام کی دسترس کے لئے جدو جہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ سردار اختر جان مینگل کو کارنر کرنے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں.

جسے بلوچ قوم کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل کو کارنر کرنے کا مقصد بلوچ قوم کی موثر آواز کو دبانے کے مترادف ہے اگر ریاستی ادارے یا دیگر ایسی کوشش کی تو اسکے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے اور بلوچستان میں ایسے حالات پیدا ہونگے جیسے اسرائیل اور فلسطین کے موجود حالات ہیں۔