|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2023

کوئٹہ: نیشنل پارٹی نے تربت میں مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اسے انسانیت دشمن اقدام قرار دیا۔

بیان میں عام اور بے قصور نہتے مزدوروں کو بے دردی سے قتل کرنے کے عمل کوافسوسناک اقدام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریاست ایسیگھناؤنے جرائم کے درپردہ حقائق کو بے نقاب کرکیمجرموں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقع سزا دینے کے لیئے اقدامات کرے۔ بیان میں کھاگیا مزدور اور نہتے افراد کے قتل کی جس قدر مزمت کی جائے کم ہے۔

انسانی حقوق اور دیگر انصاف پسند تنظیموں کو انسانیت دشمن اقدامات کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا چاہیے تاکہ عام لوگوں کو انصاف مل سکے۔ حکومت زخمی افراد کے علاج کو یقینی بنائے اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔