|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2023

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ آج راشد حسین کی طویل جبری گمشدگی کے خلاف انکے اہلخانہ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں 2 بجے ایک روزہ سیمینار منعقد ہوگا۔

سیاسی پارٹیوں اور طلبا تنظیموں سمیت تمام مکاتب کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سیمینار میں بھرپور شرکت کرکے راشد حسین کے اہلخانہ کی آواز بنیںاور جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھائیں نصراللہ بلوچ نے کہا کہ راشد حسین کو جب دبئی میں گرفتار کیاگیا تو حکومت پاکستان نے میڈیا پر انکی گرفتاری کی حوالے سے بیان بھی جاری کیا اور جب عرب امارات کی حکومت راشد حسین کو حکومت پاکستان کے حوالے کیا تب بھی حکومتی ذرائع نے میڈیا پر حوالگی کی خبر نشر کی گئی۔

لیکن اسکے باوجود بھی راشد حسین کو منظر عام پر نہیں لایاگیا۔

تو راشد کی والدہ نے انصاف کے فراہمی کیلئے بنائے اداروں کے دروازوں پر دستک دی عدلیہ کی سطح پر تحریری طور پر یہ ثابت ہوا کہ راشد کو عرب امارات نے حکومت پاکستان کے حوالے کیاہے لیکن اسکے باوجود راشد حسین کو منظر عام پر نہیں لایا جارہا ہے ۔

جو ہم سمجھتے ہیں ملکی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جسکی وجہ سے راشد حسین کا خاندا ن ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ راشد حسین کو فوری طور پر منظر عام پر لاکر انہیں عدالت میں پیش کرکے صفائی کا موقع فراہم کیاجائے اگر اس پر جرم ثابت ہوتا ہے تو اسے عدالت کے ذریعے سزا دی جائے۔