|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2023

کوئٹہ: چیئرمین بی ایس او بالاچ قادر کی سربراہی میں نومنتخب کابینہ و سینٹرل کمیٹی اراکین نے بلوچی اکیڈمی کا دورہ کیا۔

تنظیمی ذمہ داران کو چئیرمین بلوچی اکیڈمی سنگت رفیق کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا۔ تنظیمی وفد میں مرکزی کابینہ و سینٹرل کمیٹی کے اراکین سمیت سابق چئیرمین جہانگیرمنظور بلوچ،سابق سیکریٹری جنرل عظیم بلوچ و دیگر شامل تھے۔چئیرمین بلوچی اکیڈمی سنگت رفیق نے تنظیمی وفد کو بلوچستان اکیڈمی کی ادبی خدمات کے حوالے سیبریفنگ دی۔

چئیرمین بی ایس او بالاچ قادر نے اس موقع پر کہا کہ تمام قومی ادارے ہمارے اثاثے ہیں قومی سیاسی و ادبی اداروں کی فعالیت بہترین سماج کی عکاسی ہے۔

تنظیم اس بات پر یقین رکھتی ہے قومی شناخت ،زبان و ادب کی ترویج ہی سی اقوام میں شعور بیدار ہوسکتا ہے۔چئیرمین بی ایس او نے بلوچی اکیڈمی کے گرانقدر خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ تنظیم ادبی اداروں سے قربت کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان میں سیاسی ،ادبی و سماجی شعور کی بیداری کیلئے جدوجہد کریگی۔