|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2023

گوادر : گوادر شہر میں گیس کی بلاجواز اور خودساختہ لوڈشیڈنگ نے گھریلو خواتین کو اذیت میں مبتلا کیا ہے،

اگر گیس کی لوڈشیڈنگ بند نہیں ہوئی تو سارے خواتین کو گیس دفتر کے سامنے جمع کریں گے، اس سلسلے میں حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی خواتین سیکرٹری نے گوادر شہر میں بلاجواز اور خودساختہ گیس لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا

کہ گھریلو خواتین اس معاملے میں شدید ذہینی اذیت کا شکار ہیں کیونکہ کھانا پکانے کے اوقات میں ہی گیس بند کردی جاتی ہے. جبکہ ہرماہ باقاعدگی سے بل بھی ادا کرتے ہیںí اور گیس چوری کے واقعات بھی گوادر شہر میں نہیں ہوتے تو پھر کیا وجہ ہے .

کہ گیس کی سپلائی معطل کی جاتی ہیخاتون سیکرٹری نے واضح طور پر کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کرکے خواتین کو ریلیف دی جائے لیکن اگر یہ سلسلہ بند نہیں ہوا تو تمام متاثر خواتین کو لے کر گیس دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔