|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2023

مستونگ :  کیسکو ایس ڈی او مستونگ کی جانب سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف آل پارٹیز کی کال پر مستونگ میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کیاگیا،۔

شٹرڈاؤن ہڑتال کے دوران مستونگ شہر کے تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹ بند رہے جبکہ آل پارٹیز مستونگ کے رہنماؤں مولانا سعید الرحمن فاروقی،حاجی نزیر احمد سرپرہ، حاجی ضیاء￿ الحق ابابکی، مولانا عبدالکریم، اغافاروق شاہ، میرسکندر خان ملازئی، پروفیسر محمداقبال بنگلزئی، عظیم پروانہ، ڈاکٹر حاجی محمد اشرف سرپرہ، نثار بلوچ، میرامان اللہ محمدحسنی و دیگر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی نگرانی کرتے رہے اس موقعے پر آل پارٹیز رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ کیسکو مستونگ کے غریب عوام، تاجروں اور زمینداروں کے پیچھے ہاتھ دو کر پڑھے ہیں اور کیسکو عوام دشمنی پر اتر آئے ہے اور لوگوں کے ساتھ ظلم و زیادتی اور ناجائز جرمانے اور مقدمات درج کرنے کاساتھ لوگوں کی عزت نفس مجروح کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں، ۔

جس کے خلاف آل پارٹیز نے گزشتہ دنوں احتجاج کیا تو ایس ڈی او کیسکو کی جانب سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ کے خلاف ایف آئی آر درج کیاگیا جس کی مزمت کرتے ہیں اور آج کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال کیاگیا جب کہ 17 اکتوبر کو مظاہرہ اور 20 اکتوبر کو روڈ بلاک اور پہیہ جام ہڑتال کیاجائے گا ۔

انہوں نے ایس ڈی او کیسکو کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ اگر ایس ڈی او کیسکو کا تبادلہ نہ کیاگیا تو مزید سخت لائحہ عمل طے کرکے پورے بلوچستان میں سخت احتجاج کا کال دیاجائیگا،انھوں نے کہاکہ آل پارٹیز مستونگ کے عوام پر مظالم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔

اور نہ عوام کو اکھیلا چھوڑینگے آل پارٹیز عوام کے حقوق کیلئے مل کر جدوجہد کررہی ہیں اور کرتے رہیں گے آل پارٹیز رہنماؤں نے پولیس انتظامیہ کی جانب سے فریق بننے کی کوشش کی مزمت کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ مستونگ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال بہتر بنانے پر توجہ دیں اور آل پارٹیز کے خلاف فریق بننے اور اشتعال پیدا کرنے سے گریز کریں۔