|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2023

کوئٹہ: بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر دار اختر جان مینگل نے کہا ہے۔

کہ پرامن احتجاج پر ہمارے پارٹی ورکز کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے پہلے روز سے کہہ رہا ہوں یہ نگران حکومت نہیں مارشل لاء کا دوسرا نام ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ سر دار اختر جان مینگل نے کہا کہ مجھے اور میری پارٹی کو ختم کرنے کے لئے کئے جانے والے آپریشن کے خلاف پورے بلوچستان میں پرامن احتجاج کیاگیا۔

بلوچستان حکومت کے ذمہ داران نے میری پارٹی کے ارکان کے خلاف ڈیتھ اسکواڈز کے خلاف پرامن احتجاج کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے میں انصاف کے لئے کہاں جائوں؟۔