|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں بی این پی مینگل کے مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار سمیت پارٹی کے خواتین کارکنوں اور ضلعی صدر غلام نبی مری کے جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا .

کہ موجودہ نگران صوبائی حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور پرامن جلسہ جلوس پر پابندی ناقابل قبول ہے ۔بیان میں کہا کہ پرامن احتجاج جلسہ ہر سیاسی کارکنوں کا حق ہے بیان میں کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے۔3

اور پاکستان کے آئین پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے لیکن نگران صوبائی حکومت کو یہ اختیارات نہیں کہ وہ غیر جمہوری فیصلہ کرے پرامن احتجاج کرنے کے پاداش میں بی این پی مینگل کے خواتین کارکنوں پر ایف آئی آر کا اندراج بلوچستان کے بلوچ پشتون روایت کے برعکس ہے بیان میں کہا ۔

کہ صوبائی نگران حکومت فوری طور پر وڈھ سمیت بلوچستان کے مسائل کا پرامن حل تلاش کرے ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری سابق ممبر بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار سمیت خواتین کارکنوں ضلعی صدر غلام نبی مری کے خلاف دائر ایف آئی آر کو ختم کرے۔