|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2023

کوئٹہ  : نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے.

جس کے بننے کے بعد شہریوں کو معلومات تک رسائی ہوگی، وڈھ کی صورتحال اب پہلے سے بہتر ہے تعاون کر نے پر دونوں فریقوں کے شکر گزار ہیں،چیف آف آرمی اسٹاف کی معیشت کو بہتر کرنے کی پالیسی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں،.

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر کمی بڑا ریلیف ہے، کیسکو کیلئے اس شرط پر 78کروڑ مختص کئے ہیں کہ کیسکو زمینداروں کو 8 گھنٹے بجلی فراہم کرے گی ۔یہ بات انہوں نے پیر کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مر دان ڈومکی کی سربراہی میں کابینہ اجلاس منعقد ہوا،کابینہ نے آرمی چیف اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کی ہے،چیف آف آرمی اسٹاف کی معیشت کو بہتر کرنے کی پالیسی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر کمی بڑا ریلیف ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے مثبت اثرات عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کا بینہ نے تربت میں 6شہریوں کے قتل کی مذمت کی ہے،

دہشتگردوں کے ایک کارندے جو جہنم واصل کیا ہے ریاست کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جان لیا ہے۔جان اچکزئی نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے فلسطین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے صوبائی کابینہ نے فلسطین میں ہونے والے ظلم کا اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 78کروڑ کیسکو کیلئے مختص کیا ہے لیکن اس میں شرط یہ ہے کہ کیسکو زمینداروں کو 8 گھنٹے بجلی فراہم کرے۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلو چستان کا بینہ نے رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے جو کہ حکومت بلو چستان کا تاریخی اقدام ہے ، اس کمیشن کے تحت حکومت کے معاملات میں ٹرانس پرنسی سب کے سامنے نظرآئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ کمیشن بننے کے تحت شہریوں کو معلومات تک رسائی ہوگی ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کمیشن کے فعال ہو نے کے بعد تین افراد کو نوٹیفائے کر دیا جائے گا جس کے بعد رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن ایکٹ کا نفاذ ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان ہائی کورٹ کے حکم پر حکومت بلو چستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144نافذ کی ہے کوئٹہ کے تمام علاقوں میں جلسہ کرنے پر پابندی ہے اور دفعہ 144 پر عمل در آمد کسی ایک جماعت نے نہیں بلکہ تمام سیا سی جماعتوں نے کرنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سر دار اختر جان مینگل بزرگ رہنماء اور ہمارے لئے قابل احترام ہیں دفعہ 144پر موقف پیش کرنا انکاحق ہے ، سیا سی رہنماء حکومت پر تنقید کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وڈھ کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے وڈھ میں قومی شاہراہ کوبحال کر دیا گیا ہے.

دونوں فریقین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا انشاء اللہ جلد ہی حالات مزید بہتری کی جانب سے گامزن ہوں گے وڈھ میں زند گی معمول کی طرف بڑھ رہی ہے جو کہ بہت بڑی پیش رفت ہے ۔انہوں نے کہاکہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف جلد کارروائی کا آغازکریں گے.

ایپکس کمیٹی کا فیصلے ہے کہ شہر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کے فیصلہ کے مطابق اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام قانون نافذ کر نے والے اداروں کے تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کر تاہوں ۔

انہوں نے کہاکہ ما فیاز کے خلاف کارروائی ریاست پاکستان کا فیصلہ ہے مافیاز جو بھی ہوں انکے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی۔