|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2023

کوئٹہ: وادی کوئٹہ وگردونواح میں تیز ہوا چلنے کے ساتھ ساتھ بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مو سم سر ماء کی پہلی با رش ہو ئی جس کے بعد تیز ہوائیں

چلنے سے موسم سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلو چستان کے ضلع بارکھان ، چمن، ہرنائی، قلات، کیچ ، تربت، لور الائی ، نو شکی، پنجگور میں بارش اور ژوب، سوراب، شیرانی، قلعہ عبد اللہ، پشین، نصیر آباد، خضدار، کوہلو، خاران، جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی، چاغی، آواران میں موسم ابر آلود رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ،کیچ، پنجگور، آواران، بار کھان، ژوب، ڈیرہ بگٹی اور موسیٰ خیل میں بارش کا امکان ہے۔
 

وادی کوئٹہ میں بارش کے بعد بجلی کا بحران پیدا ہو گیا،

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹریپ کرجانے کے باعث کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔اتوار کو کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں دوپہر کے بعد بارش کا سلسلہ جا ری رہا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹریپ کرجانے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے،بجلی کی معطلی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کیسکو حکام کے مطابق کوئٹہ شہر میں کیسکو کے سولہ فیڈرز ٹریپ کرگئے تھے جنکی مر مت اور بحالی کا کام رات گئے کر لیا گیا