|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2023

کوئٹہ+اسلام آباد: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیر میر رحمت صالح بلوچ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں پنجگور کو دوبارہ پہلی والی پوزیشن یعنی دو نشستوں پر متعین و بحال کرنے پر تہنیتی خط پیش کیا۔

خط میں واضح کیا گیا کہ موجودہ عارضی حلقہ بندیاں پنجگور کے عوام کی جذبات و احساسات اور حقیقی نمائندگی کو ظاہر کرتی ہے۔جس پر پنجگور کے عوام الیکشن کمیشن آف پاکستان کی حقیقی بنیادوں پر حلقوں کی تشکیل کو سہراتی ہے۔

نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کثیر ابادی اور رقبے پر مشتمل ضلع ہے۔جو گزشتہ کئی سال کی بدامنی کے بدولت مشکلات کا شکار رہا اور بہت سے لوگ پنجگور سے باہر منتقل ہوگئے۔

جس سے 2017 کی مردم شماری میں پنجگور کی ابادی کم ہوگئی جس کا غمیازہ عوام کو اپنی ایک نشست کے زریعے ہوا۔حالانکہ گزشتہ چار حد بندیوں اور انتخابات میں پنجگور دو انتخابی حلقوں پر مشتمل رہی ہیں۔لیکن 2017 کے مردم شماری کی وجہ سے 2018 میں پنجگور کو ایک انتخابی حلقہ ملا۔جس کا پنجگور کے عوام کو انتہائی نقصان ہوا۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ ڈیجٹل مردم شماری سے قبل نیشنل پارٹی نے پنجگور کے باشعور عوام کے ساتھ ملکر حقیقی عوام کو دوبارہ پنجگور میں آنے کو کہا۔

اور ڈیجٹل مردم شماری میں حصہ لینے کی درخواست کی۔جس کا ادارک عوام کو تھا اور انہوں نے ڈیجٹل مردم شماری میں حصہ لیا اور اپنی کھوئی ہوئی نشست کو دوبارہ بحال کیا۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ پنجگور کے عوام کی حقیقی ترجمانی عارضی حلقہ بندیوں میں ہوئی اور مستقل طور پر بھی ہونگے۔پنجگور کے عوام انتخابی و جمہوری سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ووٹ کی طاقت کو درست استعمال کرنے کا شعور بھی رکھتی ہے۔مستقبل ترقی و خوشحالی کا ہوگا۔