|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2023

خضدار : سرکاری طور پر جاری ایک پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ وڈھ میں متحارب فریقین سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد دونوں نے اپنے اپنے مورچے خالی کرنے پر آمدگی ظاہر کردی ہے انہوں نے سرکار کی بات مانتے ہوئے اور وڈھ کی عوام کی تکلیفوں اور مشکلات کو دیکھتے ہوئے مورچے خالی کرنے کا اعلان کیادونوں فریقن نے متفق ہو کر 18 جون والی پوزیشن پر آنے میں اپنی رضامندی اختیار کی اور اس کے بعد اپنی فورسز کو پیر کے دن 12 بجے سے پہلے کلوز کرنے کا اور ساری جگہیں خالی کرنے کی یقین دہانی دلوائی۔

ہم ان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے وڈھ کی سلامتی کے لئے اس طرح کا طرز عمل اختیار کیا۔

وڈھ بازار منگل کے دن صبح فجر کی نماز کے بعد سے ہر طرح کے کاروبار کے لئے کھول دیا جائے گا اور لوگ بے فکر ہو کر اورخوشی سے اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں۔

ہم دونوں فریقین کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے عوام کے خوشحالی کے لئے یہ قدم اٹھایا۔

ہم دونوں فریقین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وڈھ کے امن و امان کے قیام کے لئے سرکار کی بات مانتے ہوئے اور وڈھ کی عوام کے مسائل اور مشکلات کو دیکھتے ہوئے اپنے مورچے خالی کرنے کا علان کیا اور 18 جون والی پوزیشن پر جانے پر اپنی رضامندی اختیار کرلی۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے اپنے پرائیویٹ فورسز کو پیر کے دن 12 بجے سے پہلے ساری جگھے خالی کرانے کی یقین دھانی دلوائی۔

انشاء￿ اللہ وڈھ بازار منگل صبح فجر کی نماز کے بعد ہر طرح کے کاروبار کے لیے کھول دیا جائے گا۔ کاروباری حضرات اور علاقے کے لوگ آزادی سے خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔