|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2023

کوئٹہ: سابق وفاقی وزیر ونگران وزیر اعلی وزیرا علی بلوچستان میر نصیر مینگل نے کہا ہے۔

کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ایک اچھے اور پڑھے لکھے انسان ہے وزیر اعظم کا دورہ چین کامیاب ہوگا جتنے غلط فہمیاں پیدا کی گئی تھی ان سب کا خاتمہ ہوگا پاکستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا چین پاکستان کو دوست ہے تربت میں کالعدم تنظیم کی جانب سے 6بے گناہ مزدوروںکا قتل قابل مذمت ہے۔

وڈھ میں حکومت لشکر بلوچستان کے فراری کیمپ کے خلاف کاروائی کریں وڈھ بازار کا کھل جانا خوش آئند اقدام ہے ہم توقع رکھتے ہیں امن کا یہ سفر جاری رہے گا مولانا محمد خان شیرانی ہمارے پاس نہیں آئیں اس کی وجہ ہمیں معلوم نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر نصیر مینگل کا کہنا تھا کہ وڈھ میں ہم اپنی دفاعی پوزیشن میں ہیں ہمارے جانب سے کوئی فائر نہیں ہوا ہے جب مخالف فریق کی جانب سے ہمارے گھروں پر حملہ کی گیا تو ہم نے اپنا دفاع کیا۔

ہمارے تین افراد شہید اور 10زخمی ہوچکے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے وڈھ بازار ،سکول اور ہسپتالوں کو کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہیں ہماری خواہش بھی یہی ہے۔

کہ وڈھ کی عوام پر امن زندگی گزارے بہت سے لوگ مجبورا نقل مکانی کرچکے ہیں ہماری جانب سے امن وامان کا قیام میں کوئی روکاوٹ نہیں ہوگی ایک سوال کے جواب میںکہا کہ ہم نے ایپکس کمیٹی کے سامنے وڈھ میں موجود سردار عطا اللہ مینگل کے صاحبزادے جاوید مینگل کے فراری کیمپ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔

ابھی تک اس حوالے سے حکومت نے کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔

ہمیشہ اس فراری کیمپ سے ہمارے گھروں پر حملے ہوتے ہیں لشکر بلوچستان کی جانب سے واقعات کی ذمہ دار بھی قبول کی جاتی ہے میر نصیر مینگل نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو جب اپنے شکست واضح نظر آئی تو انہوں نے وڈھ میں حالات خراب کرکے یہ کوشش کی کہ اس کا الزام ہمیں دے دیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی ہمارے مخالف فریق سے ملاقات کی لیکن ہمارے پاس نہیں آئے اگر ہمارے پاس آتے تو ہم بھی بلوچی روایات کے مطابق انہیں عزت دیتے جس طرح ہم نے نواب اسلم ریئسانی اور لشکری رئیسانی کو دیا ۔