|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2023

کوئٹہ ; عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے آبائی علاقے وڈھ میں جاری کشیدگی اور کوئٹہ میں ان ناروا عملیات کے خلاف پرامن احتجاج کرنیوالے سیاسی کارکنوں شکیلہ دہوار منورہ بلوچ شمائلہ اسماعیل اور غلام نبی مری پر مقدمات درج کرنے پر گہری تشویش اسے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا ہے۔

کہ حکومت سیاسی رہنماؤں کو اس طرح کے شکنجوں میں دھکیل کر ان کو قومی وطنی وسائل پر اختیار سے دستبردار کرانے کیلئے پرائیویٹ ملیشیاؤں مسلح بردار جتھوں سے مرعوب کرناچاہتے ہیں بلوچ قومی قیادت کو قبائلی منافرتوں فرسودہ روایات میں جکھڑنا حکمران اشرافیہ کی آزمودہ حربے ہیں ۔

وڈھ میں معمولات زندگی ٹھپ لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنا نگران وفاقی صوبائی حکومتوں انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے نگران وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ اور امن وامان کے قیام کے ذمہ دار ہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچا خان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں وڈھ کی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا۔

کہ بلوچ قومی قیادت کو صوبے کے وسائل پر اختیار مسنگ پرسنز غضب شدہ حقوق کی بازیابی پر آواز اٹھانے کی سزا دی جارہی ہے وڈھ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور ان کے رفقائے کار پر زمین تنگ کرنا قابل گرفت عمل ہے ان ناروا عملیات کے خلاف کوئٹہ میں پر امن احتجاج کرنیوالے خواتین سیاسی کارکنوں پر ناروا بے بنیاد مقدمات درج کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بیان میں کہا گیا۔.

کہ صوبہ بھر میں مسلح بردار جتھوں کی غیر قانونی گاڑیوں میں نقل و حمل ممنوعہ بھاری اسلحوں کی نمائش بھتہ خوری قبضہ گیری منشیات فروشی حکومتی سرپرستی کے بغیر ایک دن بھی ممکن نہیں سیاسی رہنماؤں کارکنوں کو قومی سیاسی بیانیہ سے دستبردار کرانے انہیں زیردست رکھنے کی ماضی میں نہ اب مثبت دیرپا نتائج برآمد ہو سکیں گے۔

نگران وفاقی اور صوبائی حکومتیں آزاد شفاف انتخابات کے انعقاد اور امن وامان کے قیام کی ذمہ دار ہے اس طرح کے واقعات انتخابات سے پہلے میں من پسند نتائج کے حصول کیلئے رچائے جاتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے صوبہ بھر باالخصوص وڈھ میں حکومت اور انتظامیہ اپنی عمل داری یقینی بنائیں اور وہاں معمولات زندگی معمول پر لانے قومی شاہراہ پر آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں بروقت ادا کریں۔

اس سے پہلے کے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع املاک کو زیان پہنچے جس کی تلافی پھر ناممکن ہوگی۔