|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان و سینٹر کہدہ بابر نے کہا ہے بلوچستان عوامی پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کے لئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔

باہمی اختلافات کو دور کرنے کے لئے جلد پارٹی کے سینئر ارکان کا اجلاس بلایا جارہا ہے بلوچستان عوامی پارٹی کی کسی اور پارٹی میں ضم ہونے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بی اے پی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، مختلف سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی اے پی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کا مقصد یہی تھا کہ ہم اپنے صوبے کے مسائل کو خود مل بیٹھ کر حل کریں یہی وجہ تھی ۔

کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں سے الگ ہوکر صوبے کی اہم سیاسی شخصیات نے بی اے پی میں شمولیت اختیار کی آج بھی ہم دعویٰ سے کہہ سکتے ہیں کہ بلوچستان میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر ہماری پارٹی کیسابق وزراء￿ اعلی جام کمال اور عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے عوام کے مفاد میں سب سے زیادہ کام کئے، انہوں نے کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کے دور اقتدار میں ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ ہوا اس منصوبے سے بلوچستان کی آئیندہ آنے والی نسلیں استفادہ حاصل کریں گی ۔

انہوں نے کہا جلد بلوچستان عوامی پارٹی کی پانچ سالہ کارکردگی کے حوالے پارٹی وائٹ پیپر جاری کرے گی انہوں کہا بی اے پی کو چھوڑ کر جانے والے جلد پارٹی میں واپس آئیں گے پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صدر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں پارٹی متحد ہے اور مرکزی صدر کے مختلف سیاسی رہنماؤں سے اسلام آباد میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

انہوں اس تاثر کی نفی کی کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی دوسری جماعت میں ضم ہورہی ہے انہوں نے کہا ہماری جماعت کی اپنی ایک الگ شناخت ہے اور مختصر مدت میں پارٹی کی شاندار کارکردگی رہی ہے