|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و سابق ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی ،سابق ایم پی اے اخترحسین لانگو،ساجد ترین ودیگر مشترکہ  پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ  وڈھ کی جان بوجھ کر حالت خراب کیاجارہاہے،سردار اختر مینگل کو وڈھ می مصروف رکھ آنے والے الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی جارہی ییں دہشتگر دی کی ایک لہر 2004سے شروع ہوا،2014 میں نوجوانوں ،سیاسی کارکنوں کو شہید کیاگیا،

نوجوانوں کو ڈیٹھ اسکواڈ کے حوالے کیا گیا،وڈھ میں بھتہ خوری ،چوری ڈکیتی،اغوا برائے تعاون کا سلسلہ شروع ہوگیا، انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت وڈھ کے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہیں، آج کچھ قوتیں دوبارہ ڈیٹھ اسکواڈ کوفعال بنانے کی کوشش کررہے ہے،

ایپکس کمیٹی پہلی بار کوئٹہ میں منعقد ہوا، ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں افغان ماجہرین کو نکلنا ہےمگر ایپکس کمیٹی میں وڈھ کے مسئلے کو اٹھایا گیا سردار اخترجاں مینگل کو اپنےتحفظ کےلیے بنائے گئے مورچےختم کرنےکو کہاگیا مگر آج بھی مخالفین کی مورچے موجود ہیں ریاست ایک شخص کو تحفظ فراہم کررہاہے 22اکتونر کو وڈھ سے لانگ مارچ شروع ہوگا خضدار، قلات ،سوراب سے ہوتا کوئٹہ پہنچے گا، ہاکی چوک پر جلسہ منعقد ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا لانگ مارچ کی قیادت سردار اختر مینگل کرینگےایپکس کمیٹی کااجلاس ایک شخص کو تحفظ دینے کے لیےکوئٹہ میں منعقد ہوا

سردار اختر مینگل نے نگران حکومت پر پہلے روز سے تحفظ کا اظہار کہا جو آج سچ ثابت ہوا، یہ لانگ مارچ صرف کوئٹہ تک نہیں بلکہ پورے بلوچستان میں پھیلے گا، دفعہ 144نافذ کرنے کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جارہاہے اوراختر حسین لانگو کہا کہ نگران حکومت ہو یا نگران آنے والے کی کوشش ہے بی این پی کو وڈھ میں الیکشن روکھاجائے،