|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2023

 پاکستان فٹبال ٹیم نے فیفا  ورلڈکپ 2026 کےکوالیفائنگ راؤنڈ میں کمبوڈیا کو شکست دے کر  پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان فٹبال ٹیم نے کمبوڈیا کے خلاف ورلڈکپ 2026 کے کوالیفائنگ میچ میں فتح حاصل کرلی۔

اسلام آباد میں ہونے والے میچ میں  پاکستان نے کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے واحد گول ہارون حامد نے اسکور کیا۔

 

 197 ویں رینک والی پاکستان فٹبال ٹیم نے کبھی بھی ورلڈکپ کوالیفائر نہیں جیتا تھا۔

پاکستان نے پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ہے ، اب اگلے راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ سعودی عرب کے ساتھ ہوگا۔

واضح رہے کہ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کمبوڈیا میں کھیلا جانے والا پہلا کوالیفائنگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔