کمسن فلسطینی بچے نے اسرائیل کی جارحیت پر دنیا بھر کے لوگوں سے سوال کیا ہے کہ ہم کہاں جائیں؟۔
مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر غزہ کے معصوموں کی ویڈیوز منظرِ عام پر آ رہی ہیں، ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو میں ایک کمسن بچے کو جنگی صورتِحال سے پریشان دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں مستقبل سے بے خبر کمسن بچہ اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سناتے ہوئے کہتا ہے کہ میں تو اپنے ننھے بھانجے کے لیے گیند لینے گیا تھا، واپس آیا تو اسرائیلی فوجیوں نے گولا باری شروع کر دی،جس سے میرا بھانجا زخمی ہو گیا، دوبارہ بمباری پر مجھے پناہ لینے پڑوسی کے گھر جانا پڑا لیکن وہ گھر پہلے ہی تباہ ہو چکا تھا۔
بچے نے مزید بتایا کہ پڑوسیوں کے گھر میں ایک بچے کی لاش پڑی تھی، جس کا سر تن سے جدا تھا اور دماغ زمین پر بکھرا تھا، بچے نے سوال کیا کہ آخر ہم کہاں جائیں؟ کیا یہی زندگی ہے؟ یہ زندگی نہیں ہے۔