|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2023

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے عملے نے کسٹمز ، آئی بی اور پولیس کے ہمراہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان جس میں سگریٹ، کپڑا ، دودھ ، تمباکو اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایف سی نارتھ بلوچستان کے عملے نے انسداد سمگلنگ کے حوالے سے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں ایک مقام پر کارروائی کی جہاں پر سمگل شدہ سامان کی بھاری کیپ قبضے میں لے لی گئی۔

جس میں دودھ ، کپڑا، تمباکو ، سگریٹ اور دیگر سامان شامل ہیں انسداد سمگلنگ کی کارروائیوں سے ملک کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے ۔

اور ایف سی وقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سمگل شدہ سامان ضروری کارروائی کے بعد مزید کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیاگیا۔