الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا اعلامیہ کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 30 نومبر 2023 کو منعقد ہوں گے، 2 سے 4 نومبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے امیدواروں کے ناموں کی فہرست 6 نومبر کو جاری کی جائیگی 7 سے 9 نومبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی
11 نومبر کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی،14 نومبر اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا 15 نومبر کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی 16 نومبر کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی 17 نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے بلوچستان کے باقی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات پہلے ہوچکے ہیں