|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2023

کوئٹہ: پشتون قوم پرست مترقی وطن دوست جماعتوں کا اجلاس باچاخان مرکز میں زیر صدارت پشتون تحفظ موومنٹ کور کمیٹی کے رکن ملک مجید کاکڑ منعقد ہوا

جس میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز علی محمد ترین نداسنگر نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان صوبائی ترجمان انجینئرایمل خان ناصر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ولی داد میانی جاوید کاکڑ نذرعلی پیر علیزئی مزمل خان کاکڑ نے شرکت کی

اجلاس میں افغان کڈوال کیساتھ روا رکھا جانیوالا غیر انسانی چلن ڈیورنڈ لائن پر پاسپورٹ کے اجرا اسرائیل کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر بربریت پشتون بلوچ سیاسی کارکنوں پر ناروا مقدمات ملک بھر باالخصوص کوئٹہ کے مارکیٹوں پر ناروا چھاپے چھوٹے دکانداروں کی دکانیں سیل کرنے کراچی لاہور پنڈی اسلام آباد پشاور کوئٹہ میں پشتونوں کے خلاف کریک ڈان کے خلاف کوئٹہ شہر میں رضاکارانہ کامیاب شٹر ڈان ہڑتال پر تاجر برادری تاجر تنظیموں بہی خواہوں کویٹہ کے باسیوں کا شکریہ سیاسی کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ

کوئٹہ کے باشعور عوام نے حکمران اشرافیہ کی ان ناروا اقدامات کے خلاف فیصلہ دے دیا بالادست قوتوں کو اپنے غیر معقول فیصلوں پر نظر ثانی کرنا ہوگا اس سلسلے میں پشتون مترقی قوم دوست جماعتوں کے زیر اہتمام پورے صوبے میں احتجاج کا اعلان کردیا

بیان میں پشتون اولس سے ان احتجاجی جلسوں میں بھر پور شرکت کی اپیل کی گئی اجلاس میں پشتون خوا ڈیرہ اسماعیل خان دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پشتون خوا وطن پر مسلط کردہ دہشت گردی انتہا پسندی ٹارگٹ کلنگ کی تسلسل قرار دیا اور حکومت اور ریاست سے ان ناروا اقدامات کی روک تھام پس پردہ مائنڈ سیٹ کو بے نقاب کرنے مقامی سہولت کاروں کی سرکوبی انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا

اجلاس میں مذکورہ بالا ایشوز کے حوالے سے احتجاجی شیڈول جاری کیا گیا

جس کے مطابق آج ہفتہ 4 نومبر کو کچلاغ بازار میں صبح10بجے اتوار 5نومبر کو صبح 10بجے چمن پرلت میں شرکت بدھ 8نومبر کو کوئٹہ میں پی ایس ایف پی ایس او این ایس ایم کی جانب سے طلبا اور طالبات پر مشتمل احتجاجی مظاہرہ جمعہ 10نومبر کو صبح 10بجے مسلم باغ اتوار 12نومبر کو صبح 10بجے خانوزئی بدھ 15نومبر کو سہہ پہر2 بجے لورالائی جمعرات 16نومبر کو سہہ پہر2بجے دکی جمعہ 17 نومبر کو ہرنائی میں احتجاجی جلسے منعقد ہوں گے

اجلاس میں غیور پشتون اولس جمہوری قوتوں سول سوسائٹی سے اعلان کردہ احتجاج میں شرکت کی اپیل اور پارٹی کارکنوں کو بھر پور شرکت کی تاکید کی گئی۔