|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2023

تربت: ہائی کورٹ بلوچستان تربت بنچ نے جسٹس اعجاز احمد سواتی اور جسٹس روزی خان بڑیچ کی سربراہی میں مورخہ 03/11/2023 کو محکمہ ہیلتھ میں میرٹ کے برخلاف تعیناتیوں کے حوالے سے زیر سماعت 35 آئینی پٹیشنز پر فیصلہ سناتے ہوئے پوسٹوں پر اسٹے آرڈر جاری کردیا۔

عدالت عالیہ بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے تمام تقرری پروسس کو اسٹے کا حکم جاری کرتے ہوئے اگلے سیشن تک کیس کو ملتوی کردیا۔

محکمہ صحت میں میرٹ کی پامالی، ٹیکنیکل پوسٹوں پر ڈپلومہ ہولڈرز کی عدم تقرری کے خلاف 15 آئینی پٹیشن کے ساتھ مکران میڈیکل کالج میں بھی تعیناتی کے خلاف عدالت عالیہ بلوچستان کوئٹہ میں پٹیشن دائر کی گئی تھیں۔