|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2023

کوئٹہ : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پبلک سیکٹرز ڈویلپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی) کی15آگست پہلے سے منظورشدہ منصوبوں کے ٹینڈرز کی منظوری دیدی ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف محکموں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،تعمیرات و مواصلات، ایری گیشن ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ودیگر کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلے ارسال کئے گئے تھے کہ انتخابات کی وجہ سے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی عائد کی گئی تھی

جس سے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر منفی اثرات مرتب ہونگے جس کے بعد الیکشن کمیشن کو منصوبوں کیلئے مراسلہ ارسال کیاگیاتھا گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حکومت بلوچستان کو مختلف محکموں جن کے ترقیاتی منصوبے 15آگست سے پہلے منظور ہوچکے تھے

کے ٹینڈرز کی منظوری دیدی ۔