|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2023

حب: حب میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔

ایدھی زرائع کے مطابق جمعہ کی شام کو حب کے علاقے لیبر کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 25سالہ صادق ولد میاں داد جاں بحق جبکہ اسلام ولد تاج محمد اور مہربان ولد میاں داد زخمی ہوگئے

جنکو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا

جو نیشنل پارٹی کے کارکن بتائے جاتے ہیں۔