|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2023

گوادر: پسنی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ 2افراد جاں بحق خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہیرونک سے پسنی آنے والی زمباد گاڈی مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے علاقے چکلی کراس کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 8 افرد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمی کوفوری طوپر پاک عمانی ہسپتال پسنی منتقل کر دیا

جہاں ضروری کاروائی کے بعد عبدالصمد ولد حسن کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ محمد شاہد ولد عبدالحمید سکنہ لیاری کراچی کی لاش پاک عمانی ہسپتال میں ورثا کی شناخت کے لئے رکھی ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں پولیس کے مطابق جان بحق افراد میں عبدالصمد ولد حسن سکنہ پسنی اور محمد شاہد ولد عبدالحمید سکنہ لیاری کراچی جبکہ زخمیوں میں رستم ولد امبر کلانچی سکنہ پسنی موسیٰ ولد اسلم سکنہ پسنی ،وقار ولد نبی بخش سکنہ پسنی، نثار ولد مسکان سکنہ ہیرونک تربت ،وشدل ولد سید محمد ڈرائیور، شائستہ زوجہ نثار سکنہ ہیرونک تربت، کاشف ولد جاوید سکنہ پسنی،ایاز ولد اعجاز سکنہ پسنی شامل ہیں ۔