|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2023

چمن: پشتون قوم پرست مترقی افغان دوست جماعتوں کے رہنماؤں نے چمن پرلت میں شریک

ہزاروں غریب پرور محنت کشوں کو یہ یقین اور باور دلایا کہ آپ اکیلے نہیں بلکہ آپ کے مطالبات کے حق میں کوئٹہ سے لیکر ژوب شیرانی موسی خیل تک آواز اٹھایا جار ہاہے ڈیورنڈ لائن پر پاسپورٹ کا اجرا ایک وجود کو ریزہ ریزہ کرنے کا منصوبہ ہے پشتون افغان اولس ڈیورنڈ کے اس پار اور اس پار ایسے کسی منصوبے کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں تارکین وطن کے نام پر ایرانی اومانی ہندوستانی پنجابی مہاجر لاکھوں کی تعداد میں نہ صرف موجود ہے بلکہ ریاست کے بڑے بڑے عہدوں اور کرسیوں پر براجمان بیٹھے ہیں

لیکن زیر عتاب صرف پشتون افغان ہے اس امتیازی سلوک اور ناقابل قبول رویہ کا ہمیں بخوبی احساس ہے مسلط کردی دہشت گردی کے نتیجے میں پشتون افغان قوم کا کوئی ایسا طبقہ جو اس جنگ وجدل خاک وخون میں جل کر راکھ نہ ہوا ہو سیاسی قیادت سے لیکر علما حق ڈاکٹر وکیل انجنئیر خواتین طالبعلم سب اس خون ناحق کی نذر ہوچکے

پھر بھی حکمرانوں کی پشتونوں کے خون سے لگی پیاس نہیں بجھتی افغان کڈوال کیساتھ روا رکھا جانیوالا توھین آمیز اور تضحیک آمیز سلوک اپنے آپ کو اسلام کا قلعہ کہلوانے اور اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں سرزد ہورہا ہے ان کی اربوں کھربوں روپیہ کی جائیدادیں کوڑیوں کے دام قبضہ اور نیلام کئے جارہے ہیں اس تمام تر مشکل اور تنا والی صورتحال میں تسکین کی بات یہ ہے کہ پشتون افغان قوم کی سیاسی بیداری پشتون ولی شعور اتفاق و اتحاد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہیظلم جبر استبداد کی یہ تاریک راتیں چاہئے کتنی ہی طویل کیوں

نہ ہو لیکن صبح ہو کر رہیگا وقت آنے پر ہر ایک سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا بقا کی اس جنگ میں ہر ایک کا کردار تاریخ میں منقش ہے کہ کون کہاں اور کس کے ساتھ کھڑا رہا ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے پشتون تحفظ مومنٹ کے رکن مرکزی کمیٹی ملک مجید کاکڑ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیکرٹری جنرل مزمل شاہ خان نے چمن میں ڈیورنڈ لائن سے متصل احتجاجی پرلت کے جم غفیر سے خطاب کے دوران کیا

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے پرلت کمیٹی اور اس میں شامل ہزاروں غریب پرور محنت کشوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں

یہ یقین اور باور دلایا کہ پشتون ملت پال افغان دوست قوتیں کسی ایسے فیصلے کا حصہ نہیں ہوں گے جو آپ کے مطالبات سے متصادم ہو لوگوں کی گروہی ذاتی خاندانی مجبوریاں ہوں گی ہم انہیں طعنہ بھی نہیں دیتے لیکن ہم سے کم ازکم کوئی بھی قوم وطن اقدار روایات زبان کلچر ننگ و ناموس کی قیمت کے بدلے کسی قسم کا کوئی توقوع نہ رکھیں

انہوں نے کہا کہ ہم خندق کھودنے سے لیکر خاردار تار بچھانے اور دروازے کی تنصیب سے لیکر راہداری نظام متعارف کروانے والوں میں شامل نہیں جب تک آپ دوستوں کا یہ پرامن مزاحمت جاری رہیگا ہمیں ہر موڑ اور ہر لمحے اپنے ساتھ شانہ بشانہ پاگے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نے کہا کہ افغان کڈوال اپنی ہی سرزمین پر آباد ہے انکی جبری بیدخلی اقوام متحدہ کے قراردادوں کے منافی عمل ہے ہم دنیا بھر کے محکوم مظلوم اقوام کی بنیادی انسانی حقوق کی تحفظ، انسانی آزادی کے حامی چلے آرہے ہیں

لیکن افسوس کہ پشتون افغان قوم کے دکھ درد میں عرب سے لیکر عجم تک نے اور اپنے آپ کو مہذب دنیا کہلوانے والا مغرب سمیت سب خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن مرکزی کمیٹی ملک مجید کاکڑ نے کہا کہ یہ جبر استبداد صرف چمن کے محنت کشوں کے ساتھ جاری نہیں بلکہ ملک بھر میں پشتون قوم کے خلاف چل پڑا ہے

کراچی لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ سمیت پشتونوں کی کاروباری مراکز بند اور ان پر عرصہ حیات تنگ کیا گیا ہے ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم قوم پرست ملت پال افغان دوست جماعتیں آپ کے مطالبات کی برملا حمایت کا اعلان کرتے ہیں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیکرٹری جنرل مزمل شاہ خان نے پرلت کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

حکمران اشرافیہ پشتون افغان قوم سے متعلق وہی انگریز سامراج والی پالیسی تقسیم کرو اور حکومت کرو پر آج تک گامزن ہے اس ترقی پذیر دنیا میں قوموں کو مزید تقسیم در تقسیم کے مراحل اور نہ ہی انہیں بزور طاقت زیردست رکھا جاسکتا ہم سیاسی جمہوری لوگ ہے نہ کسی کے حق پر ڈاکہ ڈالیں گے اور نہ ہی کسی کو اپنے حقوق غضب کرنے دینگے

پشتون قوم پرست وطن دوست جماعتوں پر مشتمل اس اتحاد میں شامل جماعتوں نے آپ کے مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک کو دوام دے رکھا ہے اور صوبہ بھر میں احتجاج اعلان کر چکا ہے اس مشکل صورتحال میں آپ اکیلے نہیں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اس سے پہلے باچاخان مرکز چمن سے پشتون قوم پرست جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی پشتون خوا ملی عوامی پشتون تحفظ موومنٹ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماں اصغر خان اچکزئی نصراللہ زیرے مزمل شاہ مجید کاکڑ کی قیادت میں مشتمل وفد نے کارکنوں کی ایک بہت بڑیجلوس کی شکل میں ڈیورنڈ لائن چمن میں پرلت کمیٹی اور پرلت میں شامل ہزاروں محنت کشوں سے اظہار یکجہتی اور اظہارِ ہمدردی کے طور پر شرکت کی۔