|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2023

کوئٹہ: نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے تین بڑے واقعات میں ثابت ہوگیا کہ دو ہمسایہ ممالک ہمیں بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، 31اکتوبر کو ژوب میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں 6افغان باشندے ملوث پائے گئے ہیں،بھارت خطے میں بدامنی پھیلارہا ہے جسے پاکستان ناکام بنارہا ہے،پاکستان میں ہو نے والے دہشت گردی کے واقعات میں انڈیا اور را ء ایجنسی کا ہاتھ ہے۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے تین بڑے واقعات میں ثابت ہوگیا کہ دو ہمسایہ ممالک ہمیں بلیک میل کررہے ہیں 31اکتوبر کو ژوب میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں6افغان باشندے ملوث پائے گئے ہیں دو طریقے سے ہمیں نشانہ بنایا جارہا ہیلیکن واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں کسی بھی صورت کمزور نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 31اکتوبر کو ژوب میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں 6افغان باشندے ملوث پائے گئے ہیںجس کے قبضے میں افغان کارڈ بھی بر آمد کر ئے گئے ہیں، پاکستان نے اپنی سلامتی کو دائو پر لگایا ہے انڈیا ایک دہشتگرد ریاست ہے ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ ملک اور بالخصوص صوبے میں ہو نے والے دہشتگردی کے واقعات میں بھا رت ملوث ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان 40سال سے اپنے افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کر تا آیا ہے اورپاکستان میں انہیں تمام سہولیات بھی فراہم کی گئیں تھی، پاکستان نے جو بھی سہولیات افغان بھائیوں کو فراہم کیں وہ انہیں افغانستان بھی فراہم نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ میانوالی واقعے سے پہلے سوشل میڈیا پر را ء کے ایجنٹس مبارک دے رہے تھے ۔ایک سوال کے جواب میں جان اچکزئی نے کہا کہ ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کینڈا تک پہنچ گئی ہے کینیڈین شہری کے قتل سے ثابت ہوگیا ہے کہ انڈیا دہشت گردی کررہا ہے پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے را اور انڈیا کا ہاتھ ہے انڈیا کی دہشتگردی گردی کے باوجود عالمی طاقتیں خاموش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال کوئٹہ میں پھیلنے والی وباء کا نگراں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر علی مردان ڈومکی نے نوٹس لے لیا ہے حکومت ڈاکٹروںکو تمام سہولیات فراہم کرے گی ۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تارکین وطن چمن بارڈر کے ذریعے رضا کارانہ طورپر جا رہے ہیں گزشتہ روز 700افرادکوچمن بارڈر کے راستے ڈیپورٹ کیا گیا تھاجبکہ ابتک54ہزار سے زائد افغان باشندے اپنے وطن واپس جاچکے ہیں،آنے والے ہفتے میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے ہولڈنگ سینٹر سے ابتک 7سو افراد کو ملک بدر کیا چکا ہے کوئٹہ میں نادرا کی جانب سے اب تک 40ہزار شنا ختی کارڈ بلاک کئے جا چکے ہیں ، حکومت کی جانب سے پہلے فیز میں بناء کاغذات کے تارکین وطن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ اگلے فیز میں جعلی شناختی کارڈز بنا نے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائیں گے ۔