|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2023

تربت: نیشنل پارٹی کے صدر پارلیمانی بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے تمام امیدواروں سے انتخابی ٹکٹ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔

نیشنل پارٹی کے امیدوار اپنے درخواست فیس کے ساتھ صوبائی جنرل سکریٹریز کے پاس فیس سمیت جمع کردیں۔ صوبائی اسمبلی کے لئے فیس پانچ ہزار اور قومی اسمبلی کے لئے دس ہزار مقرر کردی گئی ہے۔ نیشنل پارٹی کے تمام تنظیمی اداروں کو ہدایت کردی گئی ہے

کہ وہ انتخابات کی بھرپور تیاری کریں اور تمام حلقہ انتخابات سے نیشنل پارٹی بھرپور انداز میں انتخابی عمل میں حصہ لے گا انتخابی ایڈجسٹمنٹ کے لئے اتحادی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں