|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2023

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ’’سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے 2 دن قبل ہمیں بلایا تھا اور عدم اعتماد واپس لینے کا کہا گیا‘‘

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں ان کا پیغام آیا تھا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر ہم نیوٹرل ہیں‘‘۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو لوگ باغی ہوتے ہیں ان کو الیکشن میں قیمت چکانی پڑتی ہے، ایک مخصوص پارٹی کا وہی حال ہوگا جو 2008 میں ہوا تھا، ہرالیکشن میں کنگز پارٹیز کسی نا کسی صورت میں واپس آجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ن لیگ کے اتحاد کا فائدہ پیپلزپارٹی کو ہوگا، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں اور ان کے بغیر بھی، پسندیدہ بیوروکریٹ کیلئے پنجاب کے سیاستدانوں نے نعرے لگوائے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی طرح عام انتخابات بھی پی پی جیتے گی، 8 فروری کو صرف پی پی کو عوامی ووٹ ملے گا۔