|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2023

کوئٹہ:نگران وزیر اطلاعات بلوچستان نے کہا ہے کہ

بلوچستان کابینہ نے انفارمیشن کمیشن کو منظور کیا ہے اور ہم بہت جلد انفارمیشن کمشنرز کی نوٹیفیکشن کریں گے۔

جان اچکزئی نگران وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ انفارمیشن کمیشن بلوچستان کا فعال ہونا ان کی ترجیحات میں ہے، لہذا انہوں نے ذاتی دلچسپی سے دن رات جدوجہد کرکے بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے رولز آف بزنس بلوچستان صوبائی کابینہ سے منظور کروائے

اب بہت جلد وہ بلوچستان میں پہلی بار بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے 04 انفارمیشن کمشنرز کو تعینات کرائیں گیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر بہرام لہڑی اور میر بہرام بلوچ کے ساتھ ملاقات کے دوران میں کیا۔