|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2023

کوئٹہ: نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ

پاکستان نے افغانستان کودہشتگردوں کی معلومات شیئر کی ہے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے لیکن افغان حکومت ابتک تعاون نہیں کررہی،پاکستان اور پاکستان کے اداروں کوبدنام کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا،

بھارتی مائیں آج بھی اپنے بچوں کو پاکستان کی کہانیاں سناتی ہیں،ژوب سے متصل علاقے میں چمن دھرنے کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے،پاکستان میں دہشتگردی کے لہر کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے،جنوری تک تمام غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان نے دہشتگردوں کی معلومات شیئر کیں ہیں افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے

لیکن افغانستان میں موجود چند شر پسند عناصر نے اس پر جلتے ہوئے تیل کاشرمناک منصوبہ بنایا ہوا ہے کہ پاکستان میں حساس نو عیت کے معاملے میں دہشتگردی کی جائے جس کا الزام پاکستان کے اداروں پر لگا یا جا سکے پاکستان دنیا بھر میں ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی نے بھی پاکستان اور پاکستان کے اداروں کو بدنام کر نے کی کوشش بھی کی

تو اسکامنہ توڑ جواب دیا جائیگا ہمارے بھائی چارے کو کمزوری نہ سمجھا جائے بھارتی مائیں آج بھی اپنے بچوں کو پاکستان کے نام سے ڈراتی ہیں بھا ری جاریت کا ایسا منہ توڑ جواب دیا تھا کہ ابھی تک ابھی نندن کی چائے یاد کی جا تی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ژوب سے متصل علاقے میں پاکستان کیخلاف ایک منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں چمن میں جاری دھرنے کو بھی ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کا الزام سیکورٹی اداروں پرعائد کیا جائے گاجس کا مقصدعوام اور سیکورٹی اداروں کے دمیان دوریاں پیدا کر نا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود سینچر پاکستان کے خلاف منصوبہ بنارہے ہیں

جنوری تک تمام غیر قانونی تارکین وطن کو اپنے وطن واپس بھیجا جائیگا پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے والے دہشت گردوں کو افغان حکومت پاکستان کے حوالے کرے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی سہولت کاری کسی بھی شکل میں برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان حکومت ہمارے ساتھ تعاون کر کے پاکستان کو مطلوب دہشتگرد پاکستان کے حوالے کر کے تمام افغان مہاجرین کو باعزت واپسی کے عمل کو یقینی بنائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابتک ہمارے ساتھ افغان حکومت تعاون نہیں کررہی دہشتگردی کے لہر کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان صرف اور صرف پاکستانیوں کا ہے پاکستان میں موجود تمام مہاجرین کو جانا پڑیگا افغان عبوری حکومت کا دعوی ہے کہ افغانستان بہتر ہوگیا ہے تو پھر افغان مہاجرین کو انکے ملک جانا چاہیے۔