|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2023

تربت: جامعہ تربت کے باہر بساک کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف دو دنوں سے دھرنا دے رہے ہیں۔

یونیورسٹی کی مین گیٹ پر جمعہ کو دوسرے دن بھی بڑی تعداد میں اسٹوڈنٹس بیٹھے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔ اب سے کچھ دیر قبل بساک،

یونیورسٹی انتظامیہ اور سی ایم آئی ٹی کے درمیان مزاکرات ہوئے جہاں سی ایم آئی ٹی کی ٹیم نے یونیورسٹی کو طلبہ کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ سی ایم آئی ٹی اور بساک کے ساتھ سہ فریقی مزاکرات کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے اجلاس بلایا ہے جہاں پر اتفاق کے بعد ایک کمیٹی دوبارہ بساک کے ساتھ مزاکرات کرے گی بساک کے سنیئر رہنما کے مطابق اس کے بعد احتجاج جاری رکھنے یا ختم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سے پہلے جب بساک کی دعوت پر مقامی صحافیوں کی ٹیم تربت یونیورسٹی پہنچی تو انہیں ایک بار گیٹ پر جبکہ پھر صحافیوں کو زبردستی پرو وائس اور رجسٹرار کے احکامات پر سی. ایم آئی ٹی سے مزاکرات میں شامل ہونے سے روک دیا گیا حالانکہ سی ایم آئی ٹی اور بساک دونوں کو صحافیوں کی موجودگی پر اعتراض نہیں تھا۔