|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2023

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2018 میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے نواز شریف کو انتخابی سیاست سے باہر رکھا اور مسلم لیگ ن سے لیول پلیئنگ فیلڈ چھینی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں پی ٹی آئی چیئرمین ثاقب نثار کے لاڈلے تھے لیکن 2024 میں نواز شریف 24 کروڑ عوام کا لاڈلا ہوگا، مخالفین کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کوئی تھیٹر نہیں ہے جس میں ہمیں مداریوں کی ضرورت ہے، ہمیں ایک مضبوط حکومت درکار ہے، نئی حکومت کو 3 سال سخت محنت کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا پیپلزپارٹی کہہ سکتی ہے کہ پاکستان کو ہم کراچی جیسا بنا دیں گے۔

دوسری جانب رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ  پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 میں سے 125  نشستیں پاکستان مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ الیکٹیبل ہونا کوئی گالی نہیں ہے، الیکٹیبل ہونے کا مطلب ہے کہ امیدوار پر حلقے کے لوگوں کو اعتماد ہے۔