|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2023

کوئٹہ: بی این پی بڑی سیاسی قوت اور عوام کی بھرپور پذیرائی حاصل ہے قومی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے

بی این پی کے خلاف سازشیں کی گئیں لیکن پارٹی نے اپنے موقف اور ثابت قدمی سے یہ باور کرایا کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ہی بلوچستان کو بحرانی حالات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں نظریاتی جماعتوں کو سازشوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں کی ٹارگٹ لنگ تک کی گئی مگر پارٹی کمزور نہیں بلکہ مزید ابھر کر سامنے آئی

آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے بلوچستان کے ساحل وسائل کی حفاظت کو ترجیح دیتے رہیں گے

الیکشن کمیشن انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنائے گزشتہ پانچ سالوں میں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں پارلیمنٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت دیگر مسائل کو اجاگر کرنے میں لیت و لعل سے کام نہیں لیا واضح اور غیر متزلزل موقف اپنایا جو ہماری پارٹی کا محور و مقصد ہے

ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے خلق جتک آباد لوڑ کاریز میں اجتماع سے پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، سابق ایم پی اے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی، سابق وفاقی وزیرو سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ، سابق ایم پی اے سابق چیئرمین پی اے سی اختر حسین لانگو و دیگر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر پارٹی کے مرکزی کونسلر رضا جان شاہی زئی، احسام قمبرانی، راجہ جواد ایڈووکیٹ، الہی بخش جتک، بابل موسی جتک، صدام حسین جتک، حاجی داد محمد جتک، نادر علی جتک، منیر احمد جتک، سمیع اللہ جتک، نصیر احمد جتک، زبیر احمد جتک، حاجی رضا جتک، حاجی لطیف جتک، زوہیب جتک، خلیل احمد جتک، ماما صمد جتک، شیر احمد جتک، غلام دستگیر جتک، آغا سیف اللہ، دوست محمد جتک، حاصل خان کشانی سمیت دیگر موجود تھے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی جمہوری فکر و نظریہ کے تحت اپنے قومی حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے

نیپ دور سے لے کر آج تک بلوچستان کے اجتماعی پر واضح موقف اختیار کئے ہوئے ہیں پارٹی کے نظریاتی رہنماؤں و کارکنوں نے ہر دور میں بلوچستان کے حقوق سے متعلق واضح موقف رکھا جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہمارا موقف ہی ہمارا سرمایہ ہے بلوچ اور بلوچستانی عوام باشعور ہیں اور فکر و نظریہ سے وابستہ رہے ہیں

آج چند پارٹیاں بلوچستان کی سیاست کو پروگندہ کر دیا ہے ہر الیکشن میں پارٹی تبدیل کر نے والوں کا کوئی نظریہ نہیں وہ بلوچستان نہیں بلکہ اپنے ذات سے مخلص ہیں سیاست عبادت ہے مگر ان لوگوں نے سیاست کو تجارت بنا دیا ہے بلوچستان میں چند ہی ایسی جماعتیں ہیں جو حقیقی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اگر جھرلو انتخابات کرائے گئے یہ یقینا بلوچستانیوں کا جمہور سے اعتماد اٹھ جائے گا

اور بلوچستان مزید مایوسیوں اور محرومیوں کا شکار ہو گا دانستہ طور پر بلوچستان کی حقیقی قوتوں کا راستہ روکا جا رہا ہے لیکن تمام تر سازشوں کے باوجود بی این پی انتخابات میں بڑی پارلیمانی جماعت بن کر سامنے آئے گی ہمیں عوام کے طاقت پر یقین ہے اور عوام پارٹی کو نجات دہندہ جماعت سمجھتے ہیں مفادات پرست ٹولا جو آئے روز ضمیر کا سودا کرتے ہیں ان میں اور بی این پی کی قیادت میں تمیز کریں گے اجتماع میں ضلعی صدر خضدار کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ

گوادر سمیت دیگر علاقوں میں پارٹیوں دوستوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے مگر اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے نگران
حکومت جانبدار نظر آ رہی ہے الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔