|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2023

کوئٹہ: نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے عالمی یوم اطفال کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ

ایک صحت مند اور توانا معاشرے کی تشکیل کے لیے بچوں کی بہترین پرورش ضروری ہے بچے مستقبل کے معمار ہوتے ہیں اور ہم نے اپنے بچوں کو ایک روشن اور محفوظ مستقبل فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے پانچ سال سے کم عمر کہ بچوں کو پولیو اور دیگر حفاظتی ٹیکہ جات دیے جا رہے ہیں حکومت بچوں کو تعلیم کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے

صوبے کے دور دراز کے علاقوں میں پرائمری سکولوں کو بہتر کیا جا رہا ہے اور ہماری یہی کوشش ہے کہ ہر بچہ سکول میں ہو نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے بچوں کے لیے سیر و تفریح اور کھیل کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اپنے بچوں کو ایک تابناک مستقبل دینا ہے

تندرست اور توانا بچے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔