|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2023

تربت: ہوشاپ میں تین افراد کی لاشیں لیویز تھانہ کے حوالے۔ ہلاک شدگان میں دو سگے بھائی شامل ہیں،

اہل خانہ کا پہلے سے زیر حراست افراد کو قتل کرنے کا الزام۔ پولیس کے مطابق ہوشاپ میں اتوار کی صبح سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے

جو ایک کرولا گاڑی میں سوار اسی سڑک پر گزر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سول افراد سوار تھے جو دھماکہ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد کی لاشیں لیویز تھانہ ہوشاپ منتقل کردی گئیں جنہیں بعد میں لواحقین کے حوالے کردیا گیا، مقامی زرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کا تعلق بالگتر سے تھا

جن کی شناخت نبی داد ولد جان محمد، نادل ولد عصا اور عادل ولد عصا کے ناموں سے کی گئی تاہم ہلاک افراد کے اہل خانہ کا الزام ہے تینوں ہلاک شدگان پہلے سے زیر حراست تھے انہیں جعلی مقابلے میں ہلاک کیا گیا اور پھر دھماکے کہ کہانی گڑی گئی۔ اہل خانہ کے مطابق عادل ولد عصا کو 22 اگست 2023 کی شام تین بجے تربت میں معروف وکیل مجید شاہ ایڈووکیٹ کے چیمبر سے جبری گمشدہ کیا گیا تھا اسی طرح دیگر دو افراد بھی زیر حراست تھے۔