|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2023

گوادر : حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ 26 دسمبر کو کریک ڈان کرنے والوں اور چالیس سال سے گوادر عوام کے استحصال کرنے والوں کو عوام اب کبھی نہیں بھولیں گے،

حق دو تحریک بلوچستان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، حق دو تحریک کی جانب سے خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ آج مورخہ 19 نومبر کو حق دو تحریک بلوچستان کے زیراہتمام گوادر میں عظیم الشان خواتین اجتماع کا انعقاد کیا گیا

جس میں ہزاروں خواتین جہدکاروں نے شرکت کرکے حق دو تحریک بلوچستان اور اس کے قائدین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیااجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی خواتین سیکریٹری میڈم زرگل بلوچ نے کہا کہ جس طرح 26 دسمبر کو گوادر کے خواتین اپنے بھائیوں کے لئے ڈھال بنی تھیں

اسی طرح ہر میدان میں حق دو تحریک کے خواتین جہدکار اپنے قائدین اور بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے.حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چیئرمین واجہ حسین واڈیلہ نے خواتین جہدکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے خواتین نے حق کی آواز بلند کرتے ہوئے پوری دنیا میں مثال قائم کی. گوادر کے خواتین جہدکار مزاحمت کی مثال بن کر ابھرے اور ہرقسم کے تشدد اور استحصال کے باوجود کمزور نہیں ہوئے اور مزید مضبوط ہوئے.

آئندہ بھی حق دو تحریک بلوچستان کے خواتین و مرد جہدکار ہر سیاسی و جمہوری سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے قائد تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اس عظیم الشان خواتین جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے غیور بھائیوں کی طرح عفت مآب بہنوں کو بھی شعور آگیا کہ چالیس سال سے ان کے استحصال کے ذمہ دار کون ہیں.

اب خواتین، بچے بوڑھے سمجھ چکے ہیں کہ کس کا ساتھ دینا ہے اور کس کے لئے جدوجہد کرنی ہے مولانا نے مزید کہا کہ 26 دسمبر کو جس طرح خواتین مزاحمت کا پیکر بن کر ابھرے اسی طرح آئندہ الیکشن میں بھی ظالموں کے سامنے دیوار بنیں اور ان کو شکست فاش دیں مولانا نے تمام خواتین کو حق دو تحریک کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کہ دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہر خاتون دس خواتین کو حق دو تحریک میں شامل کریں تاکہ کوئی بھی اس جدوجہد سے محروم نہ رہے۔